Select Menu

Loyal TV

اہم خبریں

clean-5

Comments

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » وطن عزیز پر ایک ساتھ 9بیٹے نچھاور کر دینے والے پاکستانی میاں بیوی۔۔ حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کرنیوالی امیر النسا بیگم مسلح افواج کے سربراہ رہنے والے کس بہادر جنرل کی والدہ ہیں؟ ایسی رپورٹ جو آپ کی آنکھیں نم کر دے

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مائوں کا فخر ،مادروطن پر اپنے نوبیٹے نچھاور کردینے والی عظیم ماں امیر النسا بیگم جنہوں نے بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر تاریخی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں میرے اتنے ہی اور بیٹے ہوتے تو میں وہ بھی اس وطن پر وار دیتی۔امیر النسا بیگم بریگیڈیر ظاہر عالم خان،کرنل فروز عالم خان،سکواڈرن لیڈر شعیب عالم خان،جنرل شمیم عالم خان، وائس ایڈمرل شمعون عالم خان ،ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان ،فلائٹ آفیسرمشتاق عالم خان ،کیپٹن اعجاز عالم خان ،اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید عالم خان کی والدہ ہیں۔ آپ کے شوہر عالم خانسروے

سپروائزر تھے۔ پاکستان کیا دنیا بھر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی ماںباپ نے اس تعداد میں سپوت محاذ جنگ پر بھیجے ہوں۔ آپ کے نوبیٹوں نے افواج پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور 1965اور 1971کی جنگوں میں بہادری کے جوہر دکھائے۔ ان بھائیوں نے 1965اور 1971کی جنگ میں داد شجاعت کی عظیم مثالیں قائم کیں۔ ایک بھائی نے 1967میں بھارت کے خلاف ایک معرکہ میں جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک بھائی نے 1971کی جنگ میں وطن کی حرمت پہ جان نچھاور کی ۔ بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر عظیم ماں امیر النسا بیگم نے تاریخی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ گر میرے اتنے ہی اور بیٹے ہوتے تو میں خوشی خوشی جنگ کے محاذ پر روانہ کر دیتی۔ ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان کو 1965کی جنگ میں داد شجاعت دینے پر ستارہ جرأت دیا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ

کر لینے سے انکار کر دیا کہ میں نے فوج صرف اپنا فرض ادا کرنے کے لیے جوائن کی ہے ۔جنرل شمیم عالم خان ریٹائرمنٹ سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے ۔بلاشبہ وہ ماں باپ بہت ہی عظیم ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کیلئے اپنی عزیز ترین چیز اولاد تک نچھاور کر دی۔ پوری قوم ماہ ستمبر کے اس ماہ میں امیر النسا بیگم کی مشکور اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے

پاک اردو ٹیوب Loyal TV

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں