Select Menu

Loyal TV

اہم خبریں

clean-5

Comments

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، خورشید شاہ

 

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں، جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی۔پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت سارے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ 35 سالوں میں خارجہ پالیسی اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی ابھی ہو رہی ہے۔ آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر


اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کی سخت ضرورت ہے۔ اختلاف اپنی جگہ لیکن جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ اگر ان حالات میں حکومت دھاندھلی کرے گی، تو بہت خراب صورتحال ہوگی۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ چینی 105 ہوگئی، آٹا مہنگا ہوگیا۔ آج گندم اور چاول باہر سے منگوا رہے ہیں۔ امین گنڈا پور پاگل آدمی ہیں، ناسمجھ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر والوں کو سوچنا چاہیے کہ انہیں کس کو ووٹ دینا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے خلاف بننے والا اتحاد صرف اقتدار لینے کیلئے بنا ہے۔ اتحاد بنانے والوں کو عوام سے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔انہوںنے کہا کہ کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔ غریب کی فکر ووٹ لیکر آنے والی حکومت کو ہوتی ہے، یہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی ہے۔موجودہ حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد اقتدار کیلئے ہے، جو کامیاب نہیں ہوگا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا۔

پاک اردو ٹیوب Loyal TV

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
This is the last post.

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں