Select Menu

Loyal TV

اہم خبریں

clean-5

Comments

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » » پاکستان میں سب سے سستا پیٹرول؟پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی


پا کستان میں سب سے سستا پیٹرول؟پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (ٹوڈے نیوز)پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا
ملک بن گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات قدرے کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا، چین،

ترکی، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات پاکستان کے مقابلے میں زیادہ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔فی لیٹر پٹرول بھارت میں 1 عشاریہ 25 ڈالر، چین میں 1 عشاریہ 11 ڈالر،
بنگلہ دیش میں 1 عشاریہ 05 ڈالر، امریکا اور ترکی میں 0 عشاریہ 86 ڈالر، سری لنکا میں 0 عشاریہ 81 ڈالر، انڈونیشیا میں 0 عشاریہ 73 ڈالر جبکہ پاکستان میں 0 عشاریہ 70 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران واضح اضافہ دیکھنے میں آیا، اسی لیے بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں محض 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔جبکہ
رواں ماہ بھی ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ عید کی وجہ سے پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کچھ روز کیلئے موخر ہوگیا۔ عید کی

چھٹیوں کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں کی سمری تیار نہیں کرسکا، پیٹولیم مصنوعات کی نئی پندرہ روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہونا تھا تاہم اب نئی قیمتوں کا اعلان 17 مئی کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ دوسری جانب ایف بی آر کی جانب سے مئی کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں 9 فیصد سے

زائد جبکہ مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس میں ڈیڑھ فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت ملک میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے، ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے فی لیٹر، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 65 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے ہے۔

Leave a Reply

پاک اردو ٹیوب Loyal TV

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں