مانچسٹر(لائیل ٹی وی)پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں نمبر ون بلے باز بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
اسوقت بابراعظم بلے بازوں کی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔تاہم اس سیریز کے دوران ڈیو ڈ میلان اب تک بری طرح ناکام رہے ہیں اور ان کا سکور ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکا ہے جبکہ دوسری جانب بابر اعظم نے پہلے میچ میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے 22 رنز بنائے۔اگر آج ہونے والے میچ میں بھی با براعظم ففٹی سکور کرتے ہیں تو قوی امکان ہے کہ وہ ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹی 20 رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلیں۔دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ٹی 20 کرکٹ کے ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں،وہ اس وقت 640پوائنٹس کے ساتھ 11ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ 10ویں نمبر پر موجود بلے باز کے پوائنٹس کی تعداد 645 ہے۔
No comments: