لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار فیصل ادریس بٹ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اہم اور غیر سیاسی خبر یہ ہے کہ خاتون اول بشری بی بی سرکاری وفد میں شمولیت کا استحقاق رکھنے کے باوجود سرکاری وفد میں شامل نہیں ہوئیں اور انہوں نے ذاتی اخراجات پر دورہ سعودی عرب میں
شمولیت اختیار کی بشری بی بی ستائیس رمضان المبارک کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول ﷺپر حاضری دیں گی یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ماضی میں حکمران سینکڑوں افراد پر مشتمل وفود کو سرکاری خرچ پر عمرہ و حج کی ادائیگی کرواکر ; ’’ثواب دارین‘‘ حاصل کرتے تھے۔ملک میں عید سے قبل ہی سیاست میں شہباز شریف کی دھواں دار بیٹنگ مریم کیس تیاری میں حمزہ اور شہباز حکمت عملی کیا ہوگی
نواز کیا چاہتے ہیں، شہباز شریف کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کیا رنگ لائیں گی عموماً رمضان المبارک کا مہینہ خاصا پرسکون اور سیاسی موسم کے اتار چڑھائو سے مبرا ہی گزر جاتا ہے لیکن اس رمضان میں شہباز کی پرواز کے متعلق خاصا شور برپا ہے
حمزہ شہباز نے رہا ہوتے ہی امریکی سفیر سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی شہباز شریف نے اپنی رہائی کے بعد یو اے ای جو پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے کے سفیر سے ملاقات کی ہے جو انتہائی اہم ہے بعد ازاں شہباز شریف کی چائنا کے سفیر سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے ہائی کمیشن سے ملاقات ہوئی
۔سفیروں سے ملاقاتوں کی درخواست شہباز شریف نے کی یا سفیروں نے ملنے کے لئے رابطہ کیا ملاقات اہمیت رکھتی ہے کس نے کس کو ملنے کی درخواست کی یہ نہیں چائنا اس وقت ا مریکہ کے مدمقابل نیا بلاک بنانے میں مصروف عمل ہے خاص طور پر ستمبر میں امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد خطے میں چائنا کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی
No comments: