پشاور (مانیٹرنگ، این این آئی) پشاورمیں پولیس نے بوڑھی ماں کو گلی میں چھوڑنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا پر بوڑھی ماں کو گلی میں چھوڑنے کے معاملہ پر پولیس نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ پہاڑی پورہ میں والدین ایکٹ کے تحت ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج ہوا، پولیس نے بوڑھی ماں کو گلی میں چھوڑنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں جوان بیٹوں کے ہوتے ہوئے بوڑھی ماں بیماری کی حالت میں بے یارومددگار دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئی۔ بزرگ خاتون
کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں، ان کی عمر لگ بھگ سو سال تھی، ان کے دو بیٹے تھے، خاتون کے چھوٹے بیٹے نے اپنی والدہ کو گھر سے باہر نکال دیا اور بڑے بھائی کے گھر کے باہر گلی میں بے یارومددگار چھوڑ آیا، بزرگ خاتون کئی گھنٹوں تک گلی میں یونہی بے آسرا پڑی رہی، خاتون اس صدمے کو برداشت نہ کر سکی اور تین روز بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔پولیس نے تحفظ والدین ایکٹ کے تحت ماں کو گھر سے نکالنے والے چھوٹے بیٹے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔دوسری جانب سرگودھا کی تحصیل بھلوال شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے بھیرہ چوک میں ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال شہر میں چند روز سے دن دیہاڑے لاکھوں
روپیکی ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں جن میں ڈاکوں نے مصروف بازاروں میں گن پوائنٹ پر دکانداروں کو لوٹا مگر ان کا پولیس کوئی سراغ لگانے میں ناکام رہی جبکہ تاجروں نے پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا جس پر عمل درآمد نہ ہونے اور ورادتوں کا سراغ نہ ملنے پر شہری سراپا احتجاج بن گے جہنوں نے بھیرہ چوک میں ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہ پر ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں تاہم پولیس سے مذاکرات میں ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے
No comments: