کراچیؔ: کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو اسی کے سرکاری پستول سے قتل کر دیا، ملزم شعبہ تفتیش میں پولیس انسپکٹر تعینات تھا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ آج صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جب گھریلو تنازع پرنوجوان بیٹے نے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کی سرکاری پستول سے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا ، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
تھانہ درخشان کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے اپنے بیٹے کامران عباسی کو گزشتہ رات کسی بات پر مارا پیٹا تھا جس کے بعد باپ بیٹا دونوں سونے کیلئے چلے گئے ، مگر ملزم نے رنجش دل میں رکھی اور صبح والد کو سوتے میں ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
No comments: